پب جی نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا

پب جی کا پاکستان پر جوابی وار۔۔ پب جی نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پب جی نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔پب جی نے موقف اپنایا کہ جب تک پب جی پر پابندی ہے ، پاکستانی ٹیم کو شامل نہیں کرسکتے۔ پاکستانی ٹیم نے آج شام 5 بجے حصہ لینا تھا۔

پاکستانی کھلاڑی عبدالحسیب ناصر نے ویڈیو گیم سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ یہ پابندی برقرار رہی تو پاکستان کو ملنے والی ایک سلاٹ بھی ختم ہوجائے گی۔

عبدالحسیب ناصر نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ایک سپورٹس ہیں، آپ جانتے ہیں کہ جب پابندی لگتی ہے تو کیسا محسوس ہوتا ہے، برائے مہربانی پابندی ہٹوادیں

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے پب جی پر عارضی پابندی عائد کررکھی جس کی وجہ والدین کی جانب سے شکایات اور بچوں کی خودکشی کی اطلاعات ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >