نوجوان نے 13موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگاکر ٹھٹھہ کے نوجوان کاریکارڈ توڑدیا

پہلے11 پھر 12 اور اب 13 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ لگانے والا نوجوان بھی سامنے آ گیا

کچھ عرصہ قبل سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے ایک نوجوان سامنے آیا تھا جس نے 11 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ لگا کر حاضرین کو حیران کر دیا تھا، اس کے بعد بھکر کا ایک نوجوان دلاور سامنے آیا جس نے 12 موٹرسائیکلوں سے لانگ جمپ لگا کر آصف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

اب پنجاب کے جنوبی ضلع ڈیرہ غازی خان میں نوجوان نے 13 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے جمپ لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ شاہ جہاں قیصرانی نامی اس نوجوان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان میں 11 موٹر سائیکلوں پر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ تھا جسے دیکھ کر میرے اندر جذبہ پیدا ہوا اور میں نے 13 موٹرسائیکلوں سے کامیاب چھلانگ لگائی۔

نوجوان نے کہا کہ میرے اندر ایک جنون ہے جو مجھ سے یہ کرواتا ہے۔ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور ملک کا نام روشن کرنے کے شوق اور جنون نے اس نوجوان کے پیروں میں بجلی بھر دی ہے اور یہ رفتار اور جنون اس سے یہ سب کراتا ہے۔

شاہ جہاں قیصرانی کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ حکومت مجھے سپورٹ کرے، جس طرح میں نے 13 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے جمپ کیا ہے اسی طرح میں ایتھلیٹس کے ساتھ مقابلے میں جا کر اپنے قوم و ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >