پاکستانی محمد راشد نے سر سے 254 اخروٹ توڑ کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 پاکستانی محمد راشد نے سر سے 254 اخروٹ توڑ کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے لیے ایک کے بعد ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے محمد راشد نے بھارت کو ایک بار پھر شکست دے دی، سر سے اخروٹ توڑنے کا عالمی مقابلہ اٹلی کے مشہور ٹی وی شو شولا نوتی دی ریکارڈ میں ہوا تھا۔

اٹلی کے مشہور ٹی وی شو میں ہوئے سر سے اخروٹ توڑنے والے عالمی مقابلے میں پہل کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی نوین کمار نے 239 اخروٹ توڑے، محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی محمد راشد اور بھارتی کھلاڑی نوین کمار کے درمیان سر سے اخروٹ توڑنے والے عالمی مقابلے کی ویڈیو میں محمد راشد کو اپنی جیت پر جشن مناتے اور بھارتی کھلاڑی کو سوگ مناتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سٹار محمد راشد اس سے قبل پاکستان کے لئے اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں درج ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >