کیاواقعی فرانس کےسٹار فٹبالر نے فرانس کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرنے سے انکارکردیا؟

کیاواقعی فرانس کےسٹار فٹبالر پال بوگبا نے فرانس کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرنے سے انکار کردیا؟ پال بوگبا کا جواب سامنے آگیا

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات کے بعد سے ملکی اور غیرملکی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فرانسیسی صدر کے متنازع بیان کے بعد فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے سٹار فٹبالر پال بوگبا نے فرانس کی نیشنل فٹبال ٹیم سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

ملکی اور غیرملکی میڈیا پر فرانس کی نیشنل فٹ بال ٹیم سے دستبرداری کی گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فرانسیسی سٹار فٹبالر پال بوگبا کا اپنی انسٹاگرام کی سٹوری میں کہنا تھا کہ برطانوی اخبار "دی سن” کی خبر فیک ہے، میں نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔

انسٹا گرام لنک

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار "دی سن” نے خبر شائع کی تھی کہ فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف متنازعہ بیانات کے بعد فرانس کی نیشنل ٹیم کے سٹار فٹبالر پال بوگبا نے نیشنل ٹیم سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار فٹ بالر پال پوگبا کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر فرانس کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کے بیان کے بعد کیا گیا۔

جس پر نہ صرف فرنچ فٹ بال ایسوسی ایشن بلکہ پال پوگبا نے بھی ان خبروں کی تردید کی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>