چائے کی دکان پر کام کرنیوالے قومی کک باکسنگ چیمپئن کی قسمت جاگ گئی

چائے کی دکان پر کام کرنے والے کک باکسر چیمپئن نثار احمد خان سے باکسر عامر خان کا رابطہ

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نثار احمد خان کک باکسنگ اور باکسنگ میں متعدد میڈلز حاصل کر کے باکسنگ کی دنیا میں نام پیدا کر چکے ہیں۔ نثار 52 کلو وزن کی کیٹگری میں قومی سطح پر باکسنگ کے چیمپئن ہیں۔

اس کے علاوہ نثار 52 کلو وزن ہی کی کیٹگری میں سندھ سے بھی باکنسنگ چیمپیئن ہیں۔ تاہم وہ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے چائے کے ہوٹل پرکام کرنے پر مجبور ہیں۔ نثار احمد خان کراچی بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتے ہیں۔ نثار احمد خان کام کرنے کے بعد شام میں باکسنگ اور کک باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہیں۔

اور اب پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر عامر خان نے نثار احمد خان سے رابطہ کر کے انہیں لاہور میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

نثار احمد خان کا اس حوالے سے ماننا ہے کہ اس کی محنت رنگ لے آئی ہے، سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامرخان نے ان سے رابطہ کر کے لاہور میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی ہے، یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور اس پر وہ بہت خوش ہیں۔

نثار لاہور میں ہونے والے باکسنگ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی سے عامر خان کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>