فواد چوہدری کا پاکستان کا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ مارچ میں کروانے کا اعلان

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ اگلے سال مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔

مشہور یوٹیوبر وقار ذکاء کے ساتھ ایک انٹرویو کےد وران فواد چوہدری نے پاکستان کے پہلے ای سپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے متعلق اشارہ دیا اور کہا کہ آئندہ برس مارچ میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

انٹرویو کے دوران فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ای گیمنگ دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں سے ایک ہے اور اس کا حجم 90 بلین ڈالر کے برابر ہے، ای سپورٹس ٹورنامنٹ کے ذریعے پاکستان میں ای گیمنگ انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک آمدن والی انڈسٹری ہے جس میں سالانہ 20 فیصد اضافہ ہورہا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی پاکستانی گیمرز جو بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان کی وزارت کی ویب سائٹ پر ایک علیحدہ لنک بنایا جائے گا جہاں گیمرز اپنی پروفائل رجسٹرڈ کرسکیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>