ٹیکن 7 کے عالمی مقابلے،فتح کا تاج پھر سے پاکستانی ارسلان ایش کے سر سج گیا

دنیا تب ششدر رہ گئی جب فائنل میں دو پاکستانی ہی ٹائٹل کےلئے مد مقابل نظر آئے۔

ٹیکن 7 کے عالمی مقابلے کے فائنل میں دو پاکستانی آمنے سامنے اور فتح کا تاج پھر سے ارسلان ایش کے سر سج گیا۔

پاکستان نے ویڈیو گیم ٹیکن 7 کی دنیا میں عروج تب پایا جب اس گیم میں عالمی سطح پر شہرت نہ رکھنے والے ملک پاکستان سے ایک نوجون ارسلان ایش نے پہلے ایوو جاپان اور پھر ایوو امریکہ میں جاپان اور کوریا سے تعلق رکھنے والے اس گیم کے بڑے بڑے سورماؤں کو پچھاڑ دیا۔

دنیا حیران رہ گئی کہ پاکستان جیسے ملک میں اس گیم کا اتنا ٹیلنٹ موجود تھا؟ پھر دیکھتے ہی دیکھتے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اس کھیل کے عالمی مقابلوں کے دروازے کھلے ، ارسلان کے بعد اویس ہنی،عاطف بٹ،نصر بلال اور ہیرا ملک مختلف عالمی مقابلے جیتے۔ اور دنیا غیر یقینی کے حالت میں تکتی رہ گئی۔ یہاں تک کہ عالمی کھلاڑی پاکستان سیکھنے اور پریکٹس کیلئے پاکستان آنےلگے۔

پاکستان کی عالمی سطح پر دھاک بیٹھی تو کورونا کی عالمی وباء آ گئی ۔ انٹرنیشنل مقابلے بلکل رک گئے ۔چند ایک آن لائن ٹورنامنٹس کے علاوہ کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہ ہوااور آن لائن ٹورنامنٹ سے بھی کھلاڑیوں کو Lag کے گلے ہی رہے۔

اب عرصے بعد یوکرائن میں اس کھیل کا پہلا بڑا عالمی مقابلہ الٹی میٹ فائیٹنگ لیگ ،یو ایف ایل منعقد ہوا تو پاکستان کے شیر دھاڑنے کو پہنچ گئے یہ اپنی طرز کا ایک بہت بڑا اور اچھے سے آرگنائز مقابلہ تھا ۔ دنیا تب ششدر رہ گئی جب فائنل میں دو پاکستانی ہی ٹائٹل کےلئے مد مقابل نظر آئے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستانیوں کا اصل مقابلہ ساؤتھ کورینز سے تھا اور دونوں پاکستانی کھلاڑی انہیں سیمی فائنلز میں شکست دے کر آمنے سامنے آئے اور پھر اس گیم کے پاکستانی لیجنڈ ارسلان ایش نے اپنے ہم وطن اویس ہنی کو فانل میں با آسانی شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا، انہیں انعامی بیلٹ سے نواز گیا اور ٹورنامنٹ کے انعام کی رقم ڈیڑھ لاکھ ڈالر تھی جو کہ اس گیم کیلئے ایک بہت بڑی انعامی رقم ہے۔

پاکستانی اس کھیل میں اپنا جوہرِ قابل تو منوا چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر انکی سرپرستی کی جائے ، اکثر کھلاڑیوں کو تو ویزا مشکلات کی وجہ سے عالمی مقابلوں میں شرکت نصیب نہیں ہو پاتی۔ اگر اس کام میں آسانی پیدا کی جائے تو اسی ای گیم میں نہیں دیگر میں بھی پاکستانی جلد راج کرتے نظر آئیں گے۔

دیکھیے فائنل مقابلہ :


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>