ترک فٹبالرز کی میچ روک کر افطاری نے سب کے دل جیت لئے

ترک فٹبالرز کی میچ روک کر افطاری نے سب کے دل جیت لئے

ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں، عام ہو یا خاص ہر کوئی روزہ رکھ کر اللہ سے محبت کا اظہار کررہاہے، ترک شہری بھی عقیدت و احترام کے ساتھ روزوں کا اہتمام کررہے ہیں، ترک فٹبالرز نے میچ کیلئے روزہ نہ چھوڑنے کو ترجیح دی۔

انقرہ میں ترک فٹبال ٹیم نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا اور میچ کے دوران جیسے ہی افطاری کا وقت ہوا، مغرب کی اذانیں ہوئیں کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ لیا اورمیچ روک کر گراؤنڈ میں ہی افطار کیا،ترک فٹبالرز کی کھجور کھاتے، پھل کھاتے اور پانی پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس سے صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جارہاہے۔

ویڈیو میں گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پی کر کیلے سمیت کچھ پھل بھی کھائے،روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا،ترکی میں ماہ رمضان کا آغاز منگل کے روز ہوا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >