ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے تین میڈلز جیت لیے

ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے مختلف کیٹیگریز میں تین میڈلز جیت لیے

پاکستان نے ازبکستان میں ہونے والے ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں مختلف کیٹیگریز میں تین میڈلز جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر کھیوا میں ہونے والےماس ریسلنگ ورلڈ کپ ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار تین میڈلز جیت لئے۔ پاکستان کے علاوہ ایونٹ میں روس، تاجکستان، یوکرائن، بنگلہ دیش، ہنگری، قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے جانب سے ایونٹ میں حصہ لینے والے زین عمرنے پچاس کلوگرام اور سید اورنگزیب شاہ نے اسی کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتا جبکہ محمد سعد ساٹھ کلو گرام کیٹگری میں برونز میڈل اپنےنام کرنےمیں کامیاب رہے۔

ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے مختلف کیٹیگریز میں تین میڈلز جیت لیے

ماس ریسلنگ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، پاکستان نے مختلف کیٹیگریز میں تین میڈلز جیت لیے

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2019 میں برازیل کے شہر ساو پاؤلو میں 105 کلو گرام میں پاکستان کے گوجرانوالہ کے رحمان رضا نے پہلی پوزیشن پاکر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

80 کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملکی پرچم بلند کیا اور 90 کلوگرام کلاس میں گوجرانوالہ کے عاصم قیوم نے برانز میڈل لیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>