دوران میچ پاکستانی فٹ بال پلیئر انتقال کرگیا

دوران میچ پاکستانی فٹ بال پلیئر انتقال کرگیا

کراچی میں میچ کے دوران  22 سالہ فٹ بال پلیئر عثمان علی  دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ کراچی  کے علاقے لیاری میں گبول پارک میں پیش آیا جہاں  مقامی فٹ بال کلبز کا ایک میچ جاری تھا۔

میچ کے دوران ہی ینگ رشید آباد  فٹبال کلب  کے کھلاڑی کو دل کا دورہ  پڑا جس سے وہ گراؤنڈ میں ہی  گر گیا ، ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر عثمان علی کو ہسپتال منتقل کیا۔

سندھ پولیس میں بطور کانسٹبل نوکری کرنے والا  عثمان دوران علاج جانبر نہیں ہوسکا اور چل بسا۔ مرحوم کو رہائشی علاقے  بلدیہ ٹاؤن میں عابد آباد کے قبرستان میں  سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مرحوم نے اپنے پیچھے بیوی اور 2 بچیوں کو سوگواروں میں چھوڑا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>