بھارتی کرکٹر کی مسلم لڑکی سے شادی

بھارتی کرکٹر کی مسلم لڑکی سے شادی، شادی مسلم رسومات کے ساتھ ہوئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شیوم دوبے نے اپنی کئی سال پرانی دوست انجم خان کے ساتھ شادی کرلی۔ ان کی شادی کی تمام رسومات مسلم عقائد کے تحت ہی ادا کی گئیں۔ بھارتی کرکٹر اپنی تصاویر میں شیروانی پہنے، سہرا لگائے دعا کرتے بھی نظر آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر شیوم دوبے کی انجم خان سے پرانی دوستی تھی جس کے بعد اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ شادی اسلامی رسومات کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائی۔

بھارتی کرکٹر کی مسلم لڑکی سے شادی، شادی مسلم رسومات کے ساتھ ہوئی

کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں جنہیں ان کے فینز کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کے سلسلہ شروع ہے۔ مذکورہ تصاویر میں شیوم دوبے شیروانی پہنے سہرالگائے، ایک تصویر میں انگوٹھی پہناتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر کی مسلم لڑکی سے شادی، شادی مسلم رسومات کے ساتھ ہوئی

شیوم اپنے جاری کردہ تصاویر میں سہرا لگائے دعا بھی کر رہے ہیں جبکہ ان کی خوبصورت اہلیہ انجم خان کو بھی عروسی ملبوسات میں دعا مانگے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹر کی مسلم لڑکی سے شادی، شادی مسلم رسومات کے ساتھ ہوئی

یاد رہے کہ شیوم نے 2019 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا وہ آئی پی ایل (انڈین پریمیر لیگ) میں راجھستان رائلز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >