ہولوکاسٹ سے متعلق نامناسب تبصرہ،ٹوکیو اولمپکس کا عہدیدار کو برطرف

ہولوکاسٹ سے متعلق نامناسب تبصرہ،ٹوکیو اولمپکس کا عہدیدار کو برطرف

اولمپکس 2020 کے صدر سیکو ہاشیموتو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر کینتارو کوبایاشی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے 1990 کے عشرے میں ہولوکاسٹ کا مذاق اُڑایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس 2020 کے صدر سیکو ہاشیموتو نے اعلان میں بتایا کہ کینتارو کوبایاشی نے 1990 کے عشرے میں ایک پروگرام کے دوران مزاحیہ انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے ہولوکاسٹ کا مذاق اڑایا تھا جس کی وجہ سے انہیں برطرف کیا جارہا ہے۔

اگرچہ کینتارو کوبایاشی نے اپنے مذکورہ تبصرے کو ’’لفظوں کا احمقانہ انتخاب‘‘ قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی تھی لیکن یہودیوں کی تنظیموں نے یہ معافی قبول نہیں کی۔ ہاشیموتو کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے لیے کوبایاشی کی بطور سربراہ تقرری کو عالمی یہودی حلقوں میں شدید ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا۔

یہودی حقوق کی عالمی تنظیم سائمن ویزنتہال سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ وہ اولمپکس میں کسی ایسے عہدیدار کو برداشت نہیں کرے گی جو ماضی میں یہودی تاریخ کے بدترین سانحے کو مذاق کا نشانہ بنا چکا ہو۔ اب یہودیوں کے احتجاج کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامی کمیٹی نے افتتاحی تقریب کے "متنازعہ سربراہ” کو برطرف کردیا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود یہودیوں کی دل آزاری نہ ہو۔

یاد رہے کہ دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنوں کے ہاتھوں یہودیوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کو ’’ہولوکاسٹ‘‘ کہا جاتا ہے جس میں اندازاً 60 لاکھ یہودی قتل کیے گئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>