ٹوکیو اولمپکس، میچ سے قبل کوچ نے خاتون ایتھلیٹ کو تھپڑ مار دیے

ٹوکیو اولمپکس، میچ سے قبل کوچ نے جرمن ایتھلیٹ کو تھپڑ مار دیے

ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے سے پہلے کوچ نے جرمن خاتون ایتھلیٹ جوڈوکا مارٹینا ٹراجڈوس کو تھپڑ مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ جرمن خاتون جوڈوکا مارٹینا کو میچ سے کچھ لمحے قبل ان کے کوچ کلاؤڈی پوسا نےجھنجھوڑ کر گال کے دونوں جانب تھپڑ مارے۔

یہ منظر وہاں موجود حاضرین کے لیے انتہائی حیرت کا باعث تھے لیکن مارٹینا نے کوچ کے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کسی بھی ردعمل کا اظہار کئے بغیر کوچ کو سر ہلاتے ہوئے میچ کھیلنے کے لیے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایتھلیٹ اپنے کوچ کے ساتھ مقابلے کے لئے آرہی ہیں اور میچ شروع ہونے سے قبل پوسا اپنا بیگ رکھتے ہیں اور پھر مارٹینا کو جھنجھوڑ کر گال کے دونوں جانب تھپڑ مارتے ہیں۔

بعد ازاں مارٹینا نے اپنے کوچ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود ہی اپنے کوچ سے ایسا کرنے کو کہا تھا لہٰذا براہ کرم ان کے کوچ کو الزام نہ دیں۔

ایتھلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مقابلوں سے قبل جوش میں آنے کے لیے انہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >