ٹوکیو اولمپکس: آسٹریلوی خاتون تیراک نے تاریخ رقم کردی

ٹوکیو اولمپکس: آسٹریلوی خاتون تیراک نے تاریخ رقم کردی

ٹوکیو اولمپکس میں خاتون آسٹریلوی تیراک ایما میکن نے 7 گولڈ میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی سوئمر ایما میکن نے اب تک مجموعی طور پر 11 گولڈ میڈلز جیت لیے ہیں، وہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بن چکی ہیں۔

ایما میکن نے اس اعزاز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے جو میں نے لوگوں کی سپورٹ کی بدولت حاصل کیا۔

یادرہے کہ ایما میکن یہ اعزاز حاصل کرنی والی دنیا کی دوسری خاتون ایتھلیٹ ہیں ان سے قبل1952 میں روسی جمناسٹ ماریا نے 7 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے تھے ۔

واضح رہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث منسوخ ہونے والے اولمپکس 2020 کے مقابلے ٹوکیو میں جاری ہیں، جس میں آسٹریلیا نے اب تک 9 گولڈ میڈل جیتے ہیں، ان میں سے 4 میڈلز ایما میکن کے نام ہیں، ایما میکن اولمپکس مقابلوں میں 4 گولڈ میڈلز جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ بھی بن گئی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>