فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالے ارشد ندیم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

پاکستان کے 24 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں کامیابی کے بعد فائنل مقابلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اپنی اس شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور اب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کررہے ہیں۔

پاکستانی جیولین تھرور کی اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا ہر کوئی معترف دکھائی دے رہا ہے۔سوشل میڈیا پر "ارشدندیم” کا ٹرینڈ پہلے جبکہ ’جویلین تھرو‘ دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ہمراہ سر جوڑے ایشن گیمز 2018 کی ایک تصویر بھی زیر گردش ہے۔

گروپ اے میں شامل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 86 اعشاریہ چھ پانچ کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ارشد ندیم 85 اعشاریہ ایک چھ کی تھرو کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

جیولین تھرور کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مداحوں سمیت معروف شخصیات بھی ارشد ندیم کی معترف ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور لکھا کہ ارشد شریف نے جویلین تھرو مقابلے میں ہمارا سر فخر سے بلند کیاہے۔

صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی نے لکھا کہ ویلڈن ارشد ندیم! اولمپکس جیولن تھرو کے فائنل ایونٹ میں کولیفائی کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد۔ آپ محنت اور ہمت سے کوشش کریں اللہ تعالی آپ کو فائنل ایونٹ میں کامیاب کرے گا۔ پوری قوم سے بھی ارشد کے لئے دعا کی اپیل ہے۔ انشاللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند ہوگا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ کے فائنلز میں پہنچنے، اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے اور قوم کیلئے خوشی کا سبب بننے پر مبارکباد کے مستحق ہیں پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں آپکی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے

سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلی پوزیشن۔ سبز ہلالی پرچم فاتحانہ لہرانے کے لیے تیار۔ تمام دعائیں اور نیک تمنائیں فرزند وطن کے لیے۔ تین دہائیوں بعد اولمپک میڈل جیتنے کی شمع روشن۔

آزاد منش نے لکھا کہ ارشد ندیم پہلا پاکستانی ہے جس نے ساوتھ ایشین گیمز میں 86.29 میٹر ریکارڈ بنا کے اولمپکس کیلئے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا تھا اب اولمپکس پہلے راونڈ میں 85.16 میٹر سے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، فائنل 7 اگست ہے۔ مقابلہ بھارتی کھلاڑی سے ہے جسکا ریکارڈ 86.65 میٹر ہے۔

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد۔ قومی ہیرو نے ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی دیکھا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 29 سال بعد گولڈ میڈل کی امید جاگی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ فائنل میں بھی سرخرو ہوں اور پاکستان کا جھنڈا سربلند کریں۔

شعیب صدیقی نے لکھا کہ پاکستان کے 24 سالہ نوجوان ارشد ندیم کو ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں. اللہ تعالیٰ کے فضل سے انشاء اللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند ہوگا

لیگی رہنما حنابٹ نے لکھا کہ صبح سویرے اٹھ کر جب آپکو ایسی اچھی خبر ملے تو سارا دن اچھا گزرتا ہے۔ میں ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں آپ گولڈ میڈل جیت پاکستان آئیں گے۔

عندلیب عباس نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں چنوں سے ٹوکیو تک … ارشد ندیم نے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا … اس کے چہرے پر سب کچھ لکھا ہوا ہے

فہمیدہ یوسفی نے لکھا کہ زمین کی گود رنگ سے امنگ سے بھری رہے

صحافی شیراز حسن نے لکھا کہ میاں چنوں کے ایک گاؤں کا نوجوان جس نے کرکٹ چھوڑ کر جیولن تھرو کا انتخاب کیا۔ محدود وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹوکیو اولمپکس کے میدان تک پہنچا۔ ارشد ندیم کے لیے نیک تمنائیں۔ بیس کروڑ دلوں کی امیدیں، بیس کروڑ عوام کی دعائیں آپ کے ساتھ!


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>