پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،کئی فٹ بآسانی چھلانگ لگانے والا پاکستانی نوجوان

پاکستانی نوجوان نے کردیا حیران۔۔ 12فٹ تک جھلانگ لگالی

پاکستانی نوجوان ہمت، مہارت اور صلاحیت سے بھرپور ہوتے ہیں،لگن اور محنت کے ساتھ جس کام میں ہاتھ ڈال دیں جیت مقدر بن جاتی ہے، پاکستان کے ایسے ہی ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس نے بنا کسی پروفیشنل ٹریننگ کے دس سے بارہ فٹ چھلانگ لگا کر سب کو حیران کردیا۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کمی ہے ت میرٹ کی ۔ ۔ ۔

کمی ہے تومیرٹ پرکھلاڑٰیوں کے انتخاب کی،سہولتوں کےبغیرہائی جمپ کا مظاہرہ کرنےوالےمقامی کھلاڑیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل#ARYNewsUrdu

Posted by ARY News Urdu on Monday, August 2, 2021

انسٹاگرام پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی وائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکا ہے کہ ایک عام نوجوان بھرے مجمع کے درمیان سے بھاگتا ہوا آتا ہے،دوسرا نوجوان چارپائی پر کھڑا دونوں ہاتھ اوپر کیے بینر پکڑا ہو ہے، پہلا نوجوان بھاگتا ہوا نہایت شاندار انداز میں چارپائی پر کھڑے نوجوان کے بینر سے اوپر چھلانگ لگاتا ہے اور قلابازی کھاکر زمین پر کھڑا ہوجاتا ہے۔

اس اسٹنٹ کو دیکھنے والے نوجوان کی ہمت بہادری اور صلاحیت کو سراہے بنا نہیں رہ سکے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور انداز میں نوجوان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور کہا جارہاہے کہ اگر حکومت توجہ دے تو ایسے نوجوان ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردینگے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >