بابراعظم ورلڈ کپ کیلئے منتخب کردہ سکواڈ سے غیر مطمئن، نیا پینڈوراباکس کھل گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کیلئے منتخب کیے گئے قومی اسکواڈ سے مطمئن نہیں جبکہ ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہونے والے مصباح الحق نے بھی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کی تشکیل میں مشاورت نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 اسکواڈ کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں، کپتان کو اعظم خان اور صہیب مقصود کی ٹیم میں شمولیت پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم نے رمیز راجہ کے بنائے ہوئے اسکواڈ پر ساتھی کھلاڑیوں سے گلہ شکوہ بھی کیا جس پر رمیز کا بابر کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جو آپ کو اسکواڈ بنا کردیا ہے بہترین اسکواڈ ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے مشاورت کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا جبکہ بابر اعظم فہیم اشرف اور فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے حامی تھے۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بابر اعظم نے رمیز راجہ کو دو مرتبہ فون کیا، رمیز راجہ نے کپتان کی بات ضرور سنی لیکن انہیں پیغام دیا گیا کہ زیادہ فوکس کھیل پر رکھیں، کھلاڑیوں کو ان آؤٹ کروانے پر توجہ کم کریں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔: ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ کو نامناسب قرار دے دیا۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کے لئے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، مصباح اور وقار کا دستبردار ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

  • Captain ko tu bheegi billi bna do…….jb bhe Pakistan ke team mai aik strong captain aaya hai Pakistan nay koi na koi cup lift kiya hai….e.g. Imran Khan, Younis Khan, Sarfaraz………..and you all have witnissed…IK nay tu retirement lay le……Younis or Sarfaraz k baad mai woh matti paleed ke hai k Allah ke pannah…..Captain team ka ghunda hota hai…..or team mai sirf aik he ghunda reh sakta hai….

  • فخر زمان دس میں سے ایک میچ میں اسکور کرتا ہے اس کی جگہ اعظم خان کو موقع دینا درست فیصلہ ہے اعظم خان ٹی ٹونٹی میں ایک میچ ونر ثابت ہوسکتا ہے
    البتہ فہیم اشرف اور صہیب مقصود میں کیا فرق ہوگا یہ بورڈ بہتر جانتا ہے
    بابراعظم کو درست مشورہ دیا ہے کہ اپنی گیم پر توجہ دو اور وقت ضائع مت کرو اگر بورڈ ساتھ نہ دیتا تو اس کی سابقہ گرل فرینڈ والا کیس ہی اسے لے ڈوبتا اوپر سے یہ کامران اکمل اور عمر اکمل فیملی ہے جو جواریے مشہور ہیں
    بہتر ہوگا کہ خاموشی سے کرکٹ کھیلے اور جو کام اس کے کرنے کا نہیں اس میں ٹانگ مت اڑاے اگر بورڈ کو ایک دو پلئیرز ری پلیس کرنے کا بھی اختیار نہیں تو پھر بورڈ کا کیا کام ہے؟

  • Asif Ali, Azam Khan, Haris Raouf, worst selection.. Dhani ko saath rakha magar chance nahi dia,, even Zimbabwe k khilaaf b usse nahi khilaya gaya. Mohamad Nawaz,Ammad waseem aur shadab khan na bowlers ache na bastman,
    Shoaib Malik, Sarfraz ahmed, ko team main laazmi rakhna chahiay tha.

  • Fahim Ashraf is a reasonably good all rounder while Azam khan is good for nothing.

    This is the problem with Rameez that he is 100% autocratic.

    Since captain has to fight on the field, baber’s voice carries a lot of weightage.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >