"سہواگ کے سر پر اتنے بال نہیں جتنا۔۔”- شعیب اختر کا سہواگ کو کرارا جواب

پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے،سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

ایک پرانی ویڈیو پر سابق پاکستانی فاسٹ شعیب اختر اور سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر سابق ورینڈرسہواگ کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے،سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

شعیب اختر نے وریند سہواگ کو اپنے سے جیلس قرار دیتےہوئے مزید کہا کہ میں کسی کےبارے میں تنگ نظرنہیں ہوں، پیسہ اللّٰہ دیتا ہے، بھارت نہیں اور 40 سال سے مجھے اللّٰہ ہی پال رہا ہے۔

شعیب نے مزید کہا کہ بھارت کی تعریف تو رمیز راجہ ، راشد لطیف سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی کرتے ہیں ، ایسے میں صرف مجھ پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔سہواگ کے اس بیان میں جیلسی کا فیکٹر ہے۔

اس سے قبل سہواگ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انھوں نے شعیب اختر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کا بھارت میں مالی مفاد ہے، اس لیے وہ بھارتی ٹیم کیخلاف کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں،وہ تعریفیں پیسے کیلیے ہی کرتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>