سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بابر اعظم سے متاثر

Ricky Ponting Babar Azam

آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ رکی پونٹنگ نے پاکستانی کرکٹ سپر اسٹار بابر اعظم کی تعریف کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو انہیں دنیائے کرکٹ کا بہترین بلےباز بنا سکتی ہیں۔

رکی پونٹنگ، جو کہ آسٹریلیا کے عظیم کپتانوں میں سے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن میں ان سے پوچھا گیا کی کیا وہ حالیہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ سیریز بابر اعظم کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں؟

جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، وہ سمجھتے ہیں کہ بابر بہت متاثر کن ہیں اور وہ دنیا کا بہترین بلےباز بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رکی پونٹنگ کی بابر اعظم کے بارے میں رائے ان کے سابق ساتھی کرکٹر مائیک ہسی سے ملتی جلتی ہے جو اپنے ایک بیان میں پاکستانی ٹی ٹونٹی کے کپتان بابر اعظم کا موازنہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور آسٹریلوی رن مشین اسٹیو سمتھ سے کر رہے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>