پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے کرکٹ کا موسم آنے کی نوید آگئی۔ پاکستان سپر لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا آٖفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے گانے کا ٹاٹئل "تیار ہیں” ہے۔معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار،آواز بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے شائقین کرکٹ کے دل گرمائے ہیں۔موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے، گانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، سرفراز احمد، حسن علی، رومان رئیس، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔ہر سال شائقین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لیے میگا ایونٹ کے لیے سالانہ ایک گانا ریلیز کیا جاتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >