پی ایس ایل سیزن 5 کے ٹکٹ کہاں سے خریدے جاسکتے ہیں؟

TCS Pakistan

پی ایس ایل سیزن فائیو کا میلہ سجنے میں کچھ روز باقی رہ گئے۔پورا ملک کرکٹ کے رنگ میں رنگا ہوا ہے ۔۔۔شائقین کرکٹ کا جذبہ دیدنی ہے۔۔

کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے کیا گیا ہے ۔ کراچی میں سب سے زیادہ 26مراکزسے ٹکٹس فروخت کئے جارہے ہیں ۔شائقین کرکٹ صبح9سے شام 7بجے تک ٹکٹ خرید سکیں گے ۔

ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 7ٹکٹس دستیاب ہیں۔ کراچی میں کم قیمت والے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے، افتتاحی تقریب کے کم قیمت والے ٹکٹس خریدنے میں لوگوں نے خاص دلچسپی ظاہر کی۔

یہی حال لاہور میں بھی رہا، جہاں بارش کے باوجود کرکٹ شائقین نے قطاریں لگا کر ٹکٹس خریدے، اس کے علاوہ مُلک کے دیگر شہروں میں کرکٹ کے متوالے سینٹرز پر ٹکٹ خریدنے پہنچے۔

۔کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزارروپے رکھی گئی ہے ۔

مختلف شہروں میں ٹکٹس مندرجہ ذیل ٹی سی ایس ایکسپریس سنٹرز پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں

PSL Tickets

پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ نامور گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اور عاصم اظہر نے گایا ہے، گانے کے ذریعے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کس طرح سیزن فائیو کے منتظر ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>