جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

پشاور زلمی کی ٹیم میں دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑی کی انٹری جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے عظیم کھلاڑی ہاشم آملہ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آملہ کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہوں گے۔ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کی قیادت میں ایک بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر چکی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >