پی ایس ایل 5 کے ترانے کے گلوکار نے شائقین سے معافی مانگ لی

صرف تنقید کریں، ذاتی حملوں سے گریز کریں، کرکٹ شائقین سے معافی مانگتے ہیں: عاصم اظہر

ہم نے اپنی بہترین کوشش کی اور اس ملک اور پی ایس ایل کے لئے کی لیکن اگر شائقین کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر معذرت خواہ ہیں

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا آفیشل سانگ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس پر گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا

"بطور ایک کریزی کرکٹ سٹار میں سمجھ سکتا ہوں کہ کرکٹ اور پی ایس ایل پاکستانیوں کے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے، میں ان پرستاروں سے معافی مانگتا ہوں جن کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

انہوں نے مزید لکھا
” میں جانتا ہوں اپ لوگوں نے اس وقت کا کتنا انتظار کیا، لیکن ہر ایک نے اچھی نیت ساتھ اپنے وطن اور کرکٹ کی محبت کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کی، وہ لوگ جو اس نغمے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں انکا شکریہ، اور جو مایوس ہوئے ان سے معذرت، بطور ایک کرکٹ فین میں یہ بات سمجھ سکتا ہوں۔

تاہم اسکے ساتھ ہی انہوں نے وضاحت دی ” پی ایس ایل ترانہ کوئی مقابلہ نہیں اور اپ اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ اسے پسند یا نا پسند کریں، لیکن اس بات کو سمجھیں ہم سب ایک ہی مقصد کے لئے ہیں، یعنی کرکٹ پی ایس ایل اور پاکستان کی بہتری کے لئے اور اگر آپ کو ایک ترانہ پسند نہیں آتا تو اور ترانے بھی ہیں اپ وہ سن لیں۔

اسکے بعد عاصم اظہر نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ وہ صرف تنقید تک رہیں ذاتی حملے نہ کریں

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020 کا گانا ملک کے چار بڑے سنگرز عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اور عاصم اظہر نے تیار کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >