کہاں ہے چربی ؟عمر اکمل نے ٹرینر کے سامنے کپڑے اتار دئیے

آئے روز تنازعات کا شکار ہوکر خبروں میں ان رہنے والے قومی کرکٹر عمر اکمل کا عیجب و غریب رویہ سامنے آیا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کی ناکامی پر آپے سے باہر ہوگئے۔مبینہ طور پر غیر ملکی فٹنس ٹرینر کی موجودگی میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے پائے گئے۔ٹرینر کے سامنے سارے کپڑے اتار کر کہا دیکھو کہاں چربی نظر آرہی ہے؟
واقعے کے بعد اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے عمر اکمل کی بدتمیزی کی شکایت کی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی شکایت موصول ہو چکی ہے ان کے اس ایکشن پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بورڈ بلے باز کے خلاف سخت کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے
گزشتہ سال دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ سے ایک روز قبل وہ دبئی میں دیر رات تک باہر رہے تھے جس کے بعد جرمانے کے طور پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد حصہ کاٹ لیا گیا تھا۔

  • He wastes his energy in all the wrong places. Cricket even t20 needs high class stamina. He is an excellant batsmen but gets tired vvvv very fast and plays a reckless shot and gets himself out at wrong time.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >