سرفراز احمد کے بیٹے کی سالگرہ کے دن کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اکثر اپنے صاحبزادے عبداللہ کی ویڈیوز فینز سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عبداللہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ کیسے ایک بیٹسمین کی طرح شارٹس لگانے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ ویڈیوز اور تصاویر عبداللہ کی تیسری برتھ ڈے کی خوشی میں شیئر کی گئی ہیں

چند روز قبل سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا بیٹا اپنی بہن کو گود میں لیے ہوئے ہے
سرفراز احمد اور سیدہ خوشبخت کی 2015 میں شادی ہوئی تھی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>