پی ایس ایل فائیو کے اشتہار کاپی کرنے پر صارفین ایڈایجنسی پر نالاں

پی ایس ایل سیزن فائیو کی تشہیری مہم بھارتی اشتہاروں کا چربہ نکلی۔۔معروف ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے پی ایس ایل کو پروموٹ کرنے کی مہم کے لیے جو اشتہار بنائے ہیں وہ آئی پی ایل کے اشتہاروں کی نقل ہے۔یہی نہیں بلکہ میوزک تک آئی پی ایل کے اشتہاروں سے چرایا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔

https://www.facebook.com/siasatco/videos/181921023089684/

صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارتی مواد دکھانے پر پابندی عائد ہے۔اسی طرح یہ اشتہار بھی بند کیے جانے چاہیئیں
پاکستان سپر لیگ فائیو کا مکمل میلہ پہلی بار ملک میں سجے گا جس کے تمام میچز چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونگے۔بیس فروری کوکراچی میں لیگ کی افتتاحی تقریب اورابتدائی میچ ہوگا
پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن 2016ء میں پورے کا پورا متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا۔ 2017ء میں بھی یہ ٹورنامنٹ یو اے ای ہی میں کھیلا گیا تھا مگر اس کے فائنل کی میزبانی پاکستانی شہر لاہور نے کی تھی
2018ء میں اس ٹورنامنٹ کے چار میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گئے تھے اور باقی متحدہ عرب امارات میں۔ گزشتہ برس 2019ء میں ان مقابلوں کے آٹھ میچوں کی میزبانی کراچی نے کی تھی اور باقی میچ ایک بار پھر متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلے گئے تھے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>