میرے شوہر نے جو کیا دوسرے اس سے سبق سیکھیں، اہلیہ ناصر جمشید

Nasir Jamshed Wife

ناصر جمشید کی غلطی سے دوسرے سبق سیکھیں۔ سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ کا سبق آموز بیان سامنے آگیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال سے ہم جس تکلیف میں تھے اس سے کوئی نہ گزرے، امید ہے ناصر جمشید کی غلطی سے دوسرے سبق سیکھیں گے۔

ڈاکٹر ثمرہ افصل نے مزید لکھا کہ اگر میرے شوہر محنت کرتے، کرکٹ سے مخلص ہوتے تو ان کا اچھا مستقبل ہو سکتا تھا ، ناصر نے شارٹ کٹ کو اپنایا اور اپنی عزت، آزادی ، مستقبل سب کچھ کھودیا۔

مجھے امید ہے کہ تمام کرکٹر کرپشن سے پچنے کے لیے ناصر کی مثال کو اپنے سامنے رکھیں گے۔

گزشتہ روز سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ناصر جمشید کو سترہ ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد جونئیر کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے بعد تینوں کو سزاسنائی تھی۔کراؤن کورٹ میں ٹرائل کے دوران ناصر جمشید نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میں نے میچ فکسنگ کرنے پر اکسایا تھا

  • Not only this bastard committed match fixing himself but also included others , the cricket board who are full of bastards do not go for a fair or merit selections and hence the mostly genuine left overs turn to this bloody business but yes some are stubborn and corrupt to the core like waseem Akram , Moin khan Waqar you is etc


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >