عمران خان کی سابق کرکٹرز سے ملاقات، اپنے پرسکون رہنے کی وجہ بتادی
سپورٹس مین نہ ہوتا تو کبھی اتنا پر سکون نہ ہوتا: وزیر اعظم عمران خان
pic.twitter.com/YpMKjtJYMj With the great Imran Khan. He inspires every time.
— Ramiz Raja (@iramizraja) February 10, 2020
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سابقہ ویسٹ انڈین کرکٹر سر رچی رچرڈ سن اور سابقہ کیوی باولر ڈینی مورسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں سابقہ پاکستانی کرکٹر اور کومینٹیٹر رمیز راجہ بھی موجود تھے۔
سر رچی رچرڈ سن نے عمران خان ے سوال کیا کہ آپ وزیر اعظم بن کر بھی اتنا پر سکون کیوں ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ سپورٹس مین نہ ہوتا تو کبھی اتنا پر سکون نہ ہوتا
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بطور کھلاڑی بھی کیریئر میں دباؤ برداشت کیا اور کامیاب ٹھہرا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں رمیز راجہ نے کہا ” عمران خان عظیم آدمی ہیں اور میں ہمیشہ ان سے متاثر ہوتا ہوں”
سابق کرکٹرز نے ماضی کے واقعات اور 1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کیں۔