بلیک میلنگ کا الزام، پی سی بی کا شاداب خان سے متعلق موقف سامنے آگیا
پی سی بی نے شاداب خان کو بلیک میلنگ اسکینڈل میں طلب کر لیا
پی سی بی نے شاداب خان کو بلیک میلنگ اسکینڈل میں طلب کر لیا #BOLNews #Breaking #PCB #ShadabKhan #CricketBoard pic.twitter.com/kDKcvYwb4Y
— BOL NETWORK (@BOLNETWORK) February 12, 2020
ذرائع کے مطابق شاداب خان سے بلیک میلنگ سکینڈل سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ک آئندہ کسی قسم کی شکایت پر سخت رویہ اختیار کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کے بعد شاداب خان کے حالیہ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے، خاتون نے ورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران مینیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا، اگر مینیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کر سکتا تھا۔
ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ بنگلا دیش پر یمیئر لیگ اور کیریبین لیگ کے دوران پیش آیا ہے اور غیر ملکی لیگز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کا اطلا ق نہیں ہوتا۔