مارلی بون کرکٹ کلب نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے دورہ پاکستان کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ایم سی سی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے سلمان بٹ اور فخر زمان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے ۔

۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ فخر زمان 45 اور سہیل اختر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔


ایم سی سی کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنرز  13 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کمار سنگاکارا، روی بوپارا اور سمت پٹیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایم سی سی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا

روی بوپارہ 41، سمت پٹیل 31 اور سنگاکارا 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 16 فروری کو ایم سی سی پاکستان شاہینز کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گی، 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

۔
یاد رہے ایم سی سی 48 سال بعد پاکستان پہنچی ہے اور کمار سنگاکارا 10 سال بعد آئے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>