پی ایس ایل کے مداحوں کیلئے خوشخبری، اس بار اردو میں کمنٹری نشر ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کیلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان ”اردو“میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو جوڑے رکھنے کے لیے  اردو کمنٹری کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں پانچ اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی،

نیدر لینڈز کے ڈرک نینس، جنوبی افریقا کے ایچ ڈی ایکرمین، انگلینڈ کے مارک بچر اور ڈومینک کارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔۔ ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ونکنز اور جونٹی روڈز بھی پینل میں شامل ہیں۔۔

 پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کےآخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔اس تبدیلی کا مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو کوریج کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

  • اس سے کوی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اردو بولنے والوں کو کرکٹ کا کچھ بھی پتا نہیں اور گورے کمنٹیٹر کرکٹ کو ٹیکنیکل بنیادوں پر بھی پیش کرتے ہیں اور جہان ضرورت ہو وہان جذبات بھی ڈالتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >