ایم سی سی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ،انگریزی میں تقریر پر احسان مانی تنقید کی زد میں

ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ،برٹش ہائی کمشنر کی اردو ،احسان مانی کی انگلش میں تقریر

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچن ٹرنر نے ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں برٹش کونسل میں عشائیہ دیا۔۔ ایم سی سی کی ٹیم کے کھلاڑی پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ،کھلاڑیوں  نے سبز واسکٹ اور سفید کرتا پاجامہ زیب تن کرکے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے مہمانوں کو اردو میں خوش آمدید کہا اور تعلقات میں بہتری پر بات کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے  کمار سنگاکارا کے ہمراہ کرکٹ بھی کھیلی۔ سینیٹر فیصل جاوید اور کرسچن ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کمار سنگاکارا کو بیٹ بطور سوینیئر پیش کیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان  نے بھلایا اپنی ثقافت کو اور مغربی لباس پہنا اور انگریزی زبان بولی۔ جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،سینیٹر فیصل جاوید ،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان، شاہین آفریدی، سلمان بٹ،اظہر محمود، عامر سہیل، اینڈی فلاور، انتخاب عالم اورجاوید آفریدی سمیت دیگر افرادنےبھی تقریب میں شرکت کی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>