پی ایس ایل فائیو،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 350فنکار شائقین کا لہو گرمائیں گے

پاکستان سوپر لیگ 2020 کا میلہ سجنے کو ہے تیار ،جس میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کو ہیں قرار

تفصیلات کے مطابق پاکستان سوپر لیگ کی افتتاحی تقریب 20 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جہاں پر 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا ۔تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی  ،آئمہ بیگ ،ابو محمد،فرید ایاز اور سوچ بینڈ اپنی آواز اور مختلف دھنوں  کا جادو جگائیں گے۔ جبکہ دیگر فنکار اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شرکت کرکے افتتاحی  تقریب کو چار چاند لگا ئیں گی۔ جبکہ افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کراچی کے اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ2020 کی افتتاحی تقریب 20 جنوری بروز جمعرات کی شام 6 بج کر 45 منٹ پہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ جس میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے ستارے بھی موجود ہوں گے۔

رنگارنگ افتتاحی تقریب کے شاندار انعقاد کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیزن فائیو کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب پہلی بار پاکستان میں منعقد کی جارہی ہے۔ اور  سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بار تمام میچز کی کمنٹری اردو زبان میں بھی کی جائے گی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>