عمر اکمل کو کیوں معطل کیا گیا؟ کئی سوالات اٹھ گئے

Umar Akmal

عمر اکمل کو کیوں معطل کیا گیا؟ کئی سوالات اٹھ گئے

عمر اکمل کو شرٹ اتارنے کے معاملے پر کرکٹ بورڈ نے سرزنش دیکر چھوڑ دیا پھر عمر اکمل کو اچانک کیوں معطل کیا گیا؟

ویسے بھی شرٹ اتارنا انٹی کرپشن کوڈ کے زمرے میں نہیں آتا تو کیا عمراکمل میچ فکسنگ، سپاٹ فکسنگ یا اس قسم کی کسی کرپشن میں ملوث پائے گئے؟

پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طورپرمعطل کیا ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کے مطابق فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2020 میں عمر اکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کی اجازت دیدی ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا عمر اکمل کی معطلی پر کہنا ہے کہ عمراکمل کیس میں پی سی بی کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا۔

اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کیا کہتی ہے؟

اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت پی سی بی

(ا): یہ طے کرے کہ کسی بھی فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کرنا ہے۔

یا

(ب): فریق کسی بھی فوجداری جرم میں ملوث ہو جس میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہو یا پھر کوئی الزام عائد کیا گیا ہو۔

مندرجہ بالا نکات کے تحت پی سی بی کے پاس یہ صوابدیدی اختیار موجود ہے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو مجروح کرنے پر متعلقہ فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عبوری طور پر معطل کرسکتا ہے جب تک کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل یہ فیصلہ نہ کرلے کہ متعلقہ فریق نے جرم کا ارتکاب کیا ہے یا نہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>