عمر اکمل کی ‘غلطی سے مسٹیک’، عبدالرزاق کو ماں بنا دیا

ٹائپنگ کی چھوٹی سی غلطی عمر اکمل کے گلے پڑ گئی، ٹویٹر صارفین نے دلچسپ انداز میں خوب مذاق بنایا

عمر اکمل کی تصویر کو لے کر صارفین طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار بلے باز عمر اکمل نے چند دن پہلے عبدلرزاق کے ساتھ اپنی ایک ایک تصویر اپلوڈ کی مگر کیپشن غلط لکھا گیا
عمر اکمل نے لکھا
"Mother from another Brother”
جبکہ انہوں نے لکھنا تھا
"Brother from another mother”

 

گو کہ عمر اکمل نے ٹویٹ اسی وقت ڈیلیٹ کر دیا مگر صارفین نے کہاں معافی دینی تھی

اسی وقت ٹویٹر پر دلچسپ تبصروں کا طوفان آگیا اور صارفین نے عمر اکمل کی مختلف تصویروں پر کمنٹ کرنا شروع کر دیا

ایک صارف نے لکھا
"Don’t happy, be worry”

ایک صارف نے عمر اکمل کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
"Air is in love”

ایک صارف نے دو قدم اور بڑھتے ہوئے کہا
"Die as if you were to live tomorrow”

اور اس طرح کے صارفین کی جانب سے عجیب و غریب اور دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔لیکن عمر اکمل کا اس موضوع پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >