مودی حکومت میں پاک بھارت سیریز کا انعقادممکن نہیں:شاہد آفریدی


شاہد خان آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا ایک خوش آئند بات ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کیلئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے اب ملک میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ جیسی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ انڈیا بھی پاکستان آکر کھیلے گی لیکن یہ مودی کی حکومت میں ممکن نہیں ہوگا.
ان کا کہنا تھا میں جانتا ہوں شائقین کو اور فرنچائز اونر کو مجھ سے بہت توقعات ہیں اور میں اپنی فٹنس کے ساتھ تمام توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ملتان سلطان کا کامبینیشن بہترین ہے، ہماری بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کے ہر شعبے میں تیاری اچھی ہے.
پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک مودی ہے دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، مودی ایک منفی سوچ رکھنے والا شخص ہے، وہاں کے لوگ یہاں آنا چاہتے ہیں یہاں کے لوگ وہاں جانا چاہتے ہیں لیکن مودی کو دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کرکے کیا فائدہ ملتا ہے یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتا.


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>