پاکستان میرے لیے بہت خاص ہے،کیونکہ یہاں میری والدہ پیدا ہوئیں،برطانوی کرکٹرمعین علی

 


تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے آل راونڈر معین علی جو کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میری والدہ پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ جس کی وجہ سے یہ ملک میرے لیے خاص اور اہم ہے۔

اپنے بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے میں والد کے ساتھ ہر برس پاکستان آیا کرتا تھا مگر گذشتہ 15 برس کے دوران پاکستان نہیں آسکا، لیکن اس دفعہ میں نے سوچا کہ دوبارہ آنے کے لیے یہ وقت میرے لیے مناسب ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں مکمل انعقاد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنا اور کرکٹ کھیلنا میرے لیے بہت ہی شاندار ہے، انھوں نے کہا کہ مکمل پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ امید ہے انگلینڈ کی ٹیم بھی جلد پاکستان کا ٹور کرے گی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>