لاہور قلندرز کی مسلسل شکستوں پر دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ میم

لاہور قلندرز کی مسلسل شکستوں پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے، لاہور قلندرز مسلسل میچز ہاررہی ہے یہاں تک کہ جیتے ہوئے میچ بھی بڑی آسانی سے ہار جاتی ہے۔ کبھی 200 سے اوپر رنز بناکر ہار جاتی ہے کبھی نو کھلاڑی آؤٹ کرکے آخری اوور کی آخری گیند پر میچ ہارجاتی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین لاہور قلندرز کا مسلسل مذاق اڑارہے ہیں۔

کبھی لاہور قلندرز تو کبھی لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔

کل میچ میں بھی لاہور قلندرز نے کچھ ایسا کیا کہ اپنا جیت ہوا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ سے ہارگئی جب اس نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے 9 کھلاڑی آؤٹ کردئیے تھے لیکن آخری اوور کی پانچویں گیند پر شکست کھاگئی۔

اس پر لاہور قلندرز کے حامیوں نے جہاں غم وغصے کا اظہار کیا وہیں لاہور قلندرز کا مذاق اڑانے والے بھی پیچھے نہ رہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے رانا فواد پر ڈبنگ کی جس میں کہا گیا کہ مجھے ایک بزرگ نے کہا کہ تمہاری ٹیم کوئی میچ نہیں ہارے گی بس اسے کھلانا مت۔

مبشر لقمان کا مشورہ

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ رانا فواد اسی پر خوش ہے کہ چلو پوائنٹس ٹیبل پر نہ سہی لاہور قلندرز ٹرینڈ میں ٹاپ پر ہے۔

تابندہ نامی صارف نے ایک تصویر شئیر کی جس پر لکھا تھا کہ جانتے ہو عشق کیا ہے ؟ ہر بار لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنا

ایک صارف نے ایک فوٹو شئیر کی جس پر لکھا تھا کہ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ سب ٹیمیں بغیر نام کے کھیلیں اور جو جیتے اسکا نام لاہور قلندرز رکھ دیا جائے

لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے پوائنٹس ٹیبل الٹاکردیا جس کی وجہ سے لاہور قلندرز نیچے سے ٹاپ پر آگئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے رانا فواد کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ بیکری سیل مین سے کہہ رہا ہے کہ گیارہ زہر والے سموسے دینا۔

ملیحہ ہاشمی نے لاہور قلندرز کے ایک ننھے سپورٹر کی ویڈیو شئیر کی جس میں ننھے سپورٹر کا لاہور قلندرز کی کارکردگی پر روروکر برا حال ہوجاتا ہے

ایک صارف نے لکھا کہ لاہوریوں کو غلط راستہ بتانا ایسا گناہ ہے جس کی سزا لاہوریوں کو لاہور قلندرز کی ذلالت کی صورت میں مل رہی ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >