بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی ڈیرن سیمی سے متعلق احمقانہ غلطی

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں بدل دیا۔

India Today

پاکستان کی جانب سے شہریت اور اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے کے اعلان پر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخبارات میں اس خبر کو چلایا گیا مگر بھارتی ویب سائٹ نے خبر شائع کرتے ہوئے ایک بڑی غلطی کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ نشانِ پاکستان کو نشانِ حیدر ہی قرار دے دیا۔

نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا ملٹری ایوارڈ ہے جبکہ جو ایوارڈ دیرن سیمی کو دیا جانا ہے وہ نشان پاکستان ہے جو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پیدائش کی خبر نشر کی گئی تھی جس میں انہوں نے گلوکار کے بیٹے کا نام ’الحمداللہ‘ لکھا تھا۔

بعد ازاں بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پر معذرت کی گئی تھی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>