سچن ٹنڈولکر کا غلط نام لینے پر آئی سی سی نے ڈونلڈ ٹرمپ کودلچسپ جواب دے دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر کا غلط نام لینے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے دو روزہ دورہ بھارت کے دوران احمدآباد میں منعقد "نمستے ٹرمپ” کی تقریب کے دوران بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام غلط تلفظ سے ادا کیا۔ جس کے بعد سٹیڈیم میں موجود لوگوں کی طرف سے قہقہے گونج اٹھے۔ تقریب میں موجود بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی سچن ٹنڈولکر کا نام غلط لینے پر مسکرانے لگ گئے تھے۔


بھارتی کرکٹر کا نام غلط تلفظ سے ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تقریب کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی امریکی صدر کی آمد پر حواس باختہ ہوتے ہوئے ان کا نام "ڈونلڈ ٹرمپ” کی بجائے "ڈونالڈ ٹرمپ” لیا تھا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>