پی سی بی نے عمر اکمل سے چیک واپس مانگ لیا

پی ایس ایل معاہدے کی معطلی، بورڈ نے عمر اکمل سے چیک واپس مانگ لیا عمر اکمل کے بکیوں سے موبائل پر رابطے کے انکشاف کے بعد بورڈ نے انہیں معطل کر دیا تھا

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز کے رپورٹر سلیم خالق کی خبر کے مطابق پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منتخب کردہ کھلاڑی عمر اکمل سے لیگ کے معاہدے کے مطابق دی گئی رقم کا چیک واپس مانگ لیا ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کبھی معاوضوں کے معاملے میں تاخیر نہیں کی گئی، اس بار بھی سب کو معاہدے کے تحت 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی، طے شدہ طریقہ کار کے تحت پی سی بی ادائیگیاں کرتا ہے جنھیں بعد ازاں فرنچائزز کے ریونیو شیئر سے منہا کر لیا جاتا ہے۔

غیر ملکی کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں اس لئے دلچسپی لیتے ہیں کیوں کہ انہیں معاوضوں کے معاملے میں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی دوسری جانب پی ایس ایل 5کے آغاز سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل عمر اکمل کا چیک روک لیا گیا،

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کی رقم روک لی گئی ہے، اگر انھیں پہلے ہی معاوضہ مل چکا تو ہم واپسی کا کہہ سکتے ہیں، ہر معاہدے میں یہ شق شامل ہوتی ہے۔

  • اس تمام خاندان کو پاکستان کی کرکٹ سے اللہ کے واسطے نکالو۔

    ان لوگوں نے ہماری نسلوں کا کھیل غلیض کر دیا ہے۔ یہ خاندان ہی حرام، جھوٹ منافقت اور غرداری پر پلا ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >