آسٹریلوی سٹار کرکٹر شین واٹسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر۔۔ شین واٹسن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو بھی شئیر کردی

آسٹریلوی کرکٹ اسٹار شین واٹسن نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں

شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاں نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی جب کہ گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ سرویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور شین واٹسن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ شین واٹسن کی ایک تصویر کل سوشل میڈیا پر شئیر کی جارہی تھی جس میں شین واٹسن وزیراعظم عمران خان کو ہاتھ باندھے بڑے انہماک سے دیکھ رہے ہیں۔۔

Shane Watson


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >