ایشیا کپ کی میزبانی کی باری پاکستان کی لیکن بھارت کی سازش شروع

ایشیا کپ پاکستان کی بجائے دبئی میں ہوگا، پاکستان سے پہلے ہی بھارت کا فیصلہ

بی سی سی آئی کے چیئرمین سارو گنگولی نے اعلان کیا کہ ایشیا کپ پاکستان کی بجائے دبئی میں ہوگا اور دونوں ٹیمیں اس میں شریک ہوں گی

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنے طور پر ہی اعلان کر دیا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان کی بجائے دبئی میں ہوگا اور دونوں ممالک اس میں شرکت کریں گے۔

یہ اعلان بی سی سی آئی کے چیئرمین سارو گنگولی نے اپنے دورہ دبئی سے پہلے کیا جہاں وہ ایشیا کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان نے اس سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنی تھی مگر بھارت نے کلئیر کر دیا کہ وہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ شرط رکھی تھی کہ اگر کسی نیوٹرل وینیو پر کپ ہو تو وہ پاکستان کی میزبانی میں بھی کھیلنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا اور پاکستان نے 2012 کے بعد آپس میں کوئی سیریز نہیں کھیلی ان دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ صرف آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے۔

      • Is it necessary that Indian team take part in Asia Cup? We can organize the matches without Indian Team too, PM must give orders PCB to organize the Asia Cup without Indian Team, however Asia Cup will played in Pakistan, We don’t need to play in Dubai.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >