پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر عمر اکمل سے 14روز میں جواب مانگ لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چار ج کردیا ہے۔

پی سی بی نے عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ عمراکمل کو نوٹس کا تحریری جواب دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

واضح رہے کہ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔ ان پر پی ایس ایل کھیلنے پر بھی پابندی عائدی کی جاچکی تھی اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کو انکی جگہ متبادل کھلاڑی لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More