شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تعریف،یوراج اور ہربھجن پربھارت میں شدید تنقید

سابق پاکستانی کرکٹرشاہد خان آفریدی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، اس وقت بھی ان کی سماجی تنظیم کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کی مدد میں مصروف ہے، ان کی سماجی کاوشوں پر دو بھارتی کرکٹرکی تعریف ان کو مہنگی پڑ گئی اور سوشل میڈیا پر انتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے اس مشکل وقت میں لوگوں سے تعاون کی اپیل کی تھی جس پر بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ کی جانب سے ان کے سماجی ادارے کی مدد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ہربھجن سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں لوگوں کو تعاون کی ترغیب دی اور دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے بھی اس مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ۔ یوراج سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ "یہ آزمائش کی گھڑی ہے، او ریہ وقت ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے”

ان کی حمایت پر شاہد آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیاجس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں بھارتی کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا اور ان کے خلاف ایک مہم کا آغاز ہوگیا۔


بھارتی صارفین کی جانب سے روایتی حریف پاکستان کے ایک کھلاڑی جو بھارت کے خلاف کشمیراور دیگر معاملات پر صاف الفاظ میں بیانات دیتے ہیں ان کی حمایت کرنے پر اپنے کھلاڑیوں کو خوب سنائی گئیں جس کے بعد یوراج سنگھ نے ٹویٹر پر ایک اور پیغام میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ”مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ضرورت مندوں کی مدد سے متعلق میرے پیغام کو کیوں غلط معنوں میں لیا جارہا ہے،میں نے اپنے پیغام سے صرف اور صرف اپنے اپنے ملکوں میں لوگوں کو صحت کے حوالےسے مدد کرنے کی ترغیب دی، میری نیت کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نہیں تھی، میں انڈین ہوں اور میں انسانیت کےلیے ہمیشہ آواز اٹھاتا رہوں گا”۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More