عمران خان باؤلنگ کرتے ہوئے کتنا خوبصورت لگتا ہے،مرحوم عرفان خان

عمران خان باؤلنگ کرتے ہوئے کتنا خوبصورت لگتا ہے، آنجہانی عرفان خان

گزشتہ ہفتے انتقال کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کرکٹ کےبہت بڑے فین تھے اور وہ پاکستانی کرکٹر عمران خان اور ظہیر عباس کو بے حد پسند کرتے تھے۔

ان کا ایک پرانا انٹرویو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں  عرفان خان نے کرکٹ سے اپنی پسندیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ” انڈیا پاکستان کا ایک میچ تھا، میں تب بہت چھوٹا تھا اس میچ میں ظہیر عباس بھی کھیل رہے تھے میں ان کا آٹو گراف لینے پہنچ گیا یہ زندگی میں پہلی بار تھا جب میں کسی سے آٹو گراف مانگ رہا تھا، ظہیر عباس نے میری طرف صرف ایک نظر ڈالی، مجھے بہت دکھ پہنچا، میں ظہیر عباس اور عمران خان کا بہت بڑا فین تھا”۔

وزیراعظم عمران خان سے متعلق عرفان خان کا کہنا تھا کہ ” کیاانسان ہے، کتنا خوبصورت لگتا ہے، ایسے اچھل کر باؤلنگ کرتا ہے، اب بھی عمران خان بہت کمال دکھتے ہیں”۔

یہ ایک مشہور بات تھی کہ عرفان خان کرکٹ کے بہت بڑے فین تھے، 2018 میں جب وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے تب پاکستان انگلینڈ کے ایک میچ کے دوران انہیں تماشائیوں میں دیکھا گیا تھا، عرفان خان نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے مگر مالی مشکلات کی وجہ سے ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔


عرفان خان کا کہنا تھا کہ” میں کرکٹ کھیلتا بھی تھاا ور کرکٹر ہی بننا چاہتا تھا، میں جےپور کی ٹیم میں سب سے کم عمر کھلاڑی تھا اور آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلتا تھا، میں کرکٹ کو ہی اپنا کیریئر بنانا چاہتا تھا، مجھے سی کے نائڈو ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا تھا اور تب مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس سے مانگوں، اس دن میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں کرکٹر نہیں بن سکتا”۔

عرفان خان صرف پاکستانی کرکٹرز کے ہی فین نہیں تھے بلکہ کپل دیو، سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے متاثر تھے، کرکٹ کے علاوہ انہیں فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم بھی بہت پسند تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ” ڈیوڈ بیکھم بھی گڈ لکنگ ہے وہ کچھ بھی پہنے اس پر جچتا ہے”۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >