دھمکی آمیز کالز آئیں،کہا گیا بوٹی بوٹی کر دیں گے۔عاقب جاوید

"دھمکی آمیز کالز آئیں،، کہا گیا بوٹی بوٹی کر دیں گے” میچ فکسنگ اسکینڈل میں سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید بھی بول پڑے

عاقب جاوید نے نجی ٹی وی چینل پر بتایا کہ کس طرح میچ فکسنگ کے خلاف بولنے پر انکو دھمکیاں دی گئیں کیریئر جلد ختم کردیا گیا اور ان کی بوٹیاں تک کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے خلاف منہ کھولنے پر وہ ٹیم کے ہیڈ کوچ نہیں بن سکے۔

عاقب جاوید کاکہنا تھا کہ میچ فکسنگ ایک بہت بڑا مافیا ہے میچ فکسنگ میں داخلے کاراستہ تو ہے مگر یہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات پر مبنی جسٹس قیوم کمیشن کے سامنے ان کا صرف 2منٹ کا بیان ریکارڈ کیا گیا اس کے بعد بند کمرے میں لےجایاگیا اور جسٹس قیوم بھی حقائق چھپانے کااعتراف کرچکے ہیں۔

سابق پیسر عاقب جاوید نے مزید کہا کہ 20 سال پرانا واقعہ ہے اس میں سے کچھ نکلنے والا نہیں ہے مگر میچ فکسنگ پر انہوں نے بات کی اور نہ صرف بات کی اس میں ملوث مافیا کو سزائیں دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میچ فکسنگ کےخلاف ان کا مضبوط کیس عدالت تک پہنچا جس پر وہ مفصل بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >