افسردہ وسیم اکرم نے اپنے خلاف بیان دینے والوں کو جواب دیدیا

https://www.facebook.com/bsportspk/videos/609194136342972/?__xts__%5B0%5D=68.ARCPzeKSURJVnX84d3MkAUh1vnbiLH0pfpYOZEVNWc1MYnvkIqT7RyCXq7Xt3j-8m2Lc1zXTMNCQ7BdVRG9w2RMAipp8_CNgDucalEBxdh8fgluwqx-DJrKrxuKUMj2ydjF9dZA8oPd4mA7hcenXf2I1LYam8q-OwuDzT65vKXNM7bncK7wBSt_oXcxNoshF6EhRaQTEVumUwen6i5E-gc9cPZiALybkHubxw5-Y6B5sfyVoAZoopIlCSBdrc8vZVg30Y1Wi1cHzoi8oa4lNXXeC61828ie00rUWFK0XMZ7w7zIPUgVGtLB4VC1nBdFHmIpAo4vGNo-KysMxSkbIW8ObZLAoqtBqx0abYTY&__tn__=-R

پاکستان کےسابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے حالیہ دنوں میں سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ماضی میں میچ فکسنگ سے متعلق الزامات میں چند مقامات پر اپنا نام لیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت پہلے کرکٹ چھوڑ چکا ہوں لیکن چند منفی لوگ اب بھی میرانام لے کر ذاتی مفاد حاصل کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ماضی میں میچ فکسنگ سے متعلق راز افشا ہورہے ہیں جس میں ایک کے بعد ایک کھلاڑی کا نام سامنے آرہا ہے اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی جارہی ہے۔ چند روز قبل سابق کرکٹر عامر سہیل نے وسیم اکرم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ کیلئے بس اتنا ہی کردار ہے کہ ہم ان کی خدمات کی وجہ سے 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت پائے۔

عامر سہیل نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کی ان خدمات کے اعتراف میں عمران خان کو انہیں شکریہ کہنا چاہیے۔ اگر وسیم پاکستان کے ساتھ مخلص ہوتے تو ہم با آسانی 1996، 1999 اور 2003 کےورلڈ کپ جیت سکتے تھے۔ یہ سارا ڈرامہ کس وجہ سے رچایا گیا یہ سوال ہونا چاہیے، اور جو بھی ذمہ دار ہے اس سب کا اسے بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

وسیم اکرم نے اپنے خلاف ایسے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا”مجھے افسوس ہوتا ہے جب میں اپنے بارے میں ایسی متنازعہ باتیں سنتا ہوں،میں 17 برس قبل کرکٹ کو خیر آباد کہہ چکا ہوں لیکن کچھ منفی لوگ اب بھی اپنے مفاد کیلئے میرا نام لیتے ہیں، میں ہمیشہ ایسےلوگوں کو اگنور کردیتا ہوں اور آگے بڑھ جاتا ہوں کیونکہ میرے پاس ایسے منفی لوگوں کیلئے وقت نہیں ہے”۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اور سابق فاسٹ باؤلر عطا الرحمان نے بھی وسیم اکرم پر االزام عائد کیا تھا کہ وسیم نے ان کا کیریئر تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ”وسیم اکرم سے پوچھا جائے کہ انہوں نے میچ فکسنگ کی انکوائری کے دورا ن کیا کہا تھا؟،میں اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک وہ دنیا کو نہیں بتادیتے کہ میں نے انکوائری کے دوران صرف سچ بولا تھا”۔

  • جسٹس قيوم رپورٹ کافی ہے جس ميں وسيم اکرم پر صرف جُرمانہ کيا گيا اور يہ لکھا گيا کے وسيم کو ٹيم ميں اور کرکٹ بورڈ ميں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔ جسٹس قيوم ايک کرپٹ جج تھا جس نے وسيم کو تاحيات پابندی سے بچايا اور کچھ عرصے بعد وسيم نے ريٹائرمنٹ کا اعلان کر ديا۔

  • Wasim is the mother of all fixers. He should have been in jail long long ago. He is lucky that he is a Pakistani cricketer. Had he been an English, New Zealander or Australian, he would have been one of the most hated personalities and rotten behind bars for years.
    In his captaincy, he black mailed every other player to fix matches or be axed from the team. His brother coordinated with the Indian bookies and acted on their behalf in Pakistan. For me, if a magician like Mohammad Asif is disgraced for his cheating then Wasim deserved the same fate too. He is not only a cheat but a traitor too who made it sure that Pakistan did not win any world cup match against India when our team was much stronger and capable than that of India.

    • Dost i saw entire 35 mins and it was all about his cricketing career and how he stayed positive and be always motivated. He loved mudadsar nazar javed miandad and imran khan. He indirectly spoke in one sentence about ex cricketers negative comments about him overall i enjoyed as he answered a lot of live questions and gave tips and advised how to deal with life. Maybe he did bad stuff. But allah helped him. Mashallah. So all good too late to open your mouth this amir sohail ataurehman etc its 25 yrs late. Its no use now dig out his dirty past. Leave it to allah and let him be the judge.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >