ویرات کوہلی کی انوشکا شرما کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اپنے گھر پر کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے سبب اپنے گھر میں قرنطینہ کئے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما قرنطینہ میں اپنی سرگرمیوں سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ اس بار نے اس موقعہ پر مصروفیت کا بہانہ نکال ہی لیا اور گھر کے لان میں کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اس سے قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر کے بال کاٹتی نظر آ رہی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی تھی۔

بال کٹواتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہاکہ میری بیوی کا بنایا گیا خوبصورت ہیئر کٹ۔ ویڈیو کے آخر میں کٹنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔

https://www.facebook.com/watch/?v=2592610927691182


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >