دوستی ختم!ہربھجن سنگھ کا آئندہ شاہد آفریدی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

دوستی ختم!ہربھجن سنگھ کا آئندہ شاہد آفریدی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی آئندہ سے حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی سطح پر چل رہی کشمکش کے تناظر میں کیا ہے۔

ہربھجن سنگھ کا اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کی آئندہ حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” شاہد آفریدی اب میرے مزید دوست نہیں رہے، کیوں کہ انہوں نے میرے ملک اور وزیراعظم کا مذاق اڑایا ہے”۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ” یوراج اور میں نے انسانیت کی بنیاد پر اس کی حمایت کی اور اس کا شکر گزار ہونے کی بجائے اس نے ہمیں پیچھے ہٹا دیا۔ میں اب کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کروں گا اور نہ ہی اب ان کے لیے کوئی ویڈیو پوسٹ کروں گا”۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی بنائی ہوئی آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت میں اپنا اپنا ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، تاہم دونوں سابق کرکٹرز کو ان کے ہم وطنوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی حمایت کرنے پر سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر دونوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحتی بیان بھی دیے تھے۔

 

  • Shahid afridi must return any support with thanks to harbhajan..bcz in response to a help on humanitarian groun..habhajan expects Shahid Afridi to support Terrorism by land mafia india.,muslims and kashmiris are human too, mr harbhajan. we cant turn our back to them, for any cost

  • اس کھوتے کو لگتا ہے کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن  اس کے سپورٹ سے چلتی ہے کھوتے جو بندہ اللہ کی رضا کے لئے کام کرتا ہے اللہ اس کی خود مدد کرتا ہے زبردست شاہد بھائی اسی طرح ان چوزوں کو جواب دیں باقی بات دوستی کی بات توکافر کبھی کسی کا دوست نہیں ہوتا

  • I apologise to Shahid Afridi for every word I wrote against him in the past. Today he made me happy. Our so called cricket hero  like Wasim Akram and Shoib Akhter can’t stop making videos praising India , I hate when Wasim Akram and Shoib Akhter keep calling Sunil Gavasker , Sunil Bhai , Sunil Bhai and keep calling Kapil Dev, Kapi Bhai, Kapil Bhai.

    Today I am proud of Shahid Afridi.  Shaid Afridi nay Dil Khush ker Diya.

     


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >